مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد اور طالبان کی حامی تنظیم جماعت الدعوة (جے یو ڈی) نے افغان طالبان کے دہشت گرد رہنما ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ آج سہ پہرپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔جماعت الدعوۃ کے ترجمان عاطف خورشید کے مطابق جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت گروپ کی مرکزی قیادت نماز جنازہ میں شرکت کرے گی۔ملا عمر کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان افغانستان حکومت نے کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما ملا عمر 2 یا 3 سال پہلے ہلاک ہوگئے ہیں۔ جے یو ڈی کو پاکستانی انتظامیہ نے رواں سال کے شروع میں کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ سال جماعت الدعوة کو ایک " غیرملکی دہشتگرد تنظیم" قرار دیا تھا۔جماعت الدعوة کو اقوام متحدہ نے بھی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے جبکہ اس کے سربراہ حافظ سعید کے سر پر امریکی حکومت نے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔ پاکستان میں وہابی تنظیموں نے طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی حمایت اور بیعت کا اعلان بھی کیا ہے۔
پاکستان میں سرگرم دہشت گرد اور طالبان کی حامی تنظیم جماعت الدعوة (جے یو ڈی) نے افغان طالبان کے دہشت گرد رہنما ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ آج سہ پہرپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1857033
آپ کا تبصرہ